سقوط ڈھاکہ المناک،حکمرانوں نے حادثے سے کوئی سبق نہیں سیکھا:ہشام الٰہی ظہیر  

Dec 16, 2024

لاہور  (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹرعلامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا سقوط مشرقی پاکستان کی تاریخ عالم اسلام کا وہ المناک اور غمناک باب ہے جس کے زخم آج بھی ہما رے دلوں میں تازہ ہیں لیکن ستم ظریفی کا عالم دیکھئے پاکستان میں بسنے والی سیاسی پارٹیوں نے اس المناک حادثے سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ 16 دسمبر 1971 سقوط ڈھاکہ کا سانحہ ہمارے لئے سب سے دردناک سانحہ کی یاد دلاتاہے۔ سقوط ڈھاکہ قیام پاکستان کے بعد عالم اسلام کا سب سے بڑا قومی سانحہ تھا۔ آج بھی پاکستانی قوم کے اس سانحہ پر دل چھلنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے سیکر یٹریٹ میں قاری طیب قمر قصور، قاری یحییٰ محمدی، اللہ دتہ جٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ، قاری ادریس عاصم کما لیہ، قاری محمد ندیم عاصم،قاری خورشید احمد خلیق کرول وار،نبیل احمد مغل، شیخ کامران شالیمار ٹاؤن، میاں طاہر محمود ضلع سیالکوٹ، ضیاء الرحمن ضیاء ، حافظ سہیل انجم، عبد الرحمن نشتر ٹاؤن، عبداللہ اوکاڑوی، میاں محمد تسلیم اسلم رینالہ خورد، قاری شفیق الرحمن ربانی، قاری محمد یوسف گجر کالونی ڈیفنس روڈ کی قیادت میں آئے ہوئے وفود،علماء،زعماء خطباء، سماجی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں