اسلام آباد(نا مہ نگار)محکمہ گیس اسلام آباد میں "کھلی کچہری" کا انعقادکیا گیا ،جنرل منیجر خرم ایوب خان نے کہا کہ صارفین کی شکایت کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے فصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکٹر آئی نائن اسلام آباد میں واقع سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ریجنل آفس میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل منیجر خرم ایوب خان چیف انجینئر ماسم ابرار سمیت متعلقہ شعبہ جات افسران بھی موجود تھے اس موقع پر اسلام آباد ریجن کے بیشتر علاقوں سے آئے گیس صارفین بلنگ اور نئے گیس کنکشن کی فراہمی سے متعلق اپنی شکایت پیش کیں جنرل منیجر خرم ایوب خان نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو شکایت کے ازالہ کے احکامات صادر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ضمن میں تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شکایات کے جلد ازالے کوممکن بنایا جائے۔
شکایات کے جلد ازالے کوممکن بنایا جائے ، کھلی کچہری میں افسران کو ہدایت
Dec 16, 2022