کارپوریٹ ٹیکس آفس نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر رنگ روڈ اتھارٹی، ایل ڈی اے اور واسا کو نوٹسز جاری کردیئے
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر رنگ روڈ اتھارٹی، ایل ڈی اے اور واسا کو نوٹسز جاری کردیئے۔ایف بی آر نے واسا، ایل ڈی اے اور رنگ روڈ اتھارٹی کو سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی ہے۔سرکاری و غیر سرکاری ادارے مختلف نوعیت کی خریداری کی ادائیگی کرتے وقت سیلز ٹیکس کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کروانے کے پابند ہیں۔ ایف بی آر نے پندرہ دن میں گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں تینوں اداروں کو جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔