ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مثبت کیسز کی شرح 7.2 ہو گئی، سب سے زیادہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 18.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وبا کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ کورونا کیسز میں حیدر آباد دوسرے نمبر پر رہا، جہاں مثبت کیسز کی شرح 16.56 فیصد ہو گئی۔ پشاور تیسرے نمبر پر ہے، وہاں مثبت کیسز کی شرح 15.99 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 5.0 فیصد ہو گئی، بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 4.9 فیصد، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2.9 فیصد، کے پی میں مثبت کیسز کی شرح 11.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.2 فیصد، سندھ میں 5.0 فیصد، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 6.04 فیصد ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38