ترکی پر امریکا کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف ایران نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترکی پر روس سے ایس 400میزائل شکن نظام خریدنے کو بنیاد بنا کر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں جواد ظریف نے کہا کہ امریکا کو دوسرے ممالک پر پابندیاں لگانے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی لت لگ چکی ہے۔ ہم امریکا کی جانب سے ترکی پر لگائی جانے والی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024