پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی سفیر نے علاقائی امور سمیت تمام امور پر سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے حوالے سے سعودی سفیر سے بات چیت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کے سفیر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔