سعودی عرب میں کرونا کے 142 نئے کیسز کی تصدیق‘تعداد ساڈھے 3لاکھ سے تجاوز
مدینہ منورہ( نمائندہ خصوصی )مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں کورونا کے مزید 142 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 155 ہو گئی ہے سعودی عرب وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا سے 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہیں کووڈ 19سے مجموعی طور پر اب تک 6 ہزار 69 ہلاکتیں ہوچکی ہیںمنگل 15 دسمبر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق مختلف شہروں میں کورونا سے 201 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 993 تک پہنچ گئی مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 93 افراد میں کورونا وائرس ایکیٹو ہے جن میں سے 476 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیاہے