لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، سری لنکا کے خلاف سنچری کے بعد بابراعظم ٹاپ ٹین میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ فہرست میں بابراعظم کی رینکنگ میں 4درجے بہتری ہوئی اور اب وہ نویں نمبر پر آگئے ہیں، تاہم بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38