جمہوریہ کانگو میں سونے کی کان منہدم، 30 افراد ہلاک

شمال مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں سونے کی کان گرنے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونے کی کان منہدم ہونے کا واقعہ ہفتہ کے روز صوبہ ہاوت اویلی میں حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔مقامی پولیس حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی نعشیں کان میں 12 میٹر کی گہرائی سے باہر نکال لی گئی ہیں۔