پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اے پی ایس کے معصوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی امن و ترقی کے دشمن ہوتے ہیں، دہشت گردوں کے سہولت کار اور سرپرستوں نے انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا، بطور قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ اب ہم بولیں کہ 'دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کو مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر آلے کے طور پر استعمال کیا گیا اور م پوری قوم کو یرغمال بناکر شہریوں کو خوف میں مبتلا رکھنے کے لیے مخصوص ایجنڈا مسلط کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پیپلزپارٹی کا ہمیشہ دو ٹوک موقف رہا ہے اور یہ تمام پاکستانیوں کا حق ہے کہ وہ اپنی ذات یا مذہبی آزادی کو لاحق خطرات سے آزاد ہو کر اپنی زندگی گزاریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنے موقف اختیار کرنے پر بہت قربانیاں دینا پڑی ہیں پی پی پی قیادت سمیت اس کے کارکنان کو اس جنگ کے دوران شہید کیا جاتا رہا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمن نے کہا کہ اے پی ایس پشاور میں معصوم بچوں کو قتل پاکستان کو ڈراتا رہے گا اور جب تک اس ملوث قوتوں سے خاص طور پر ان کے خلاف لڑائی جنہوں نے دہشت گردی کی مدد کی ان سے نبرد آزما نہیں ہوں گے تب تک یہ سانحہ ہماری قوم کی تاریخ میں ایک سیاہ دھبہ رہے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024