ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں آمریت سے بھی بدتر ہیں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے قطر میں منعقدہ 2019 دوحہ فورم اجلاس کے موقع پر ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد ملائشیا ایک بڑی مارکیٹ سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کے ذریعے دوسرے ممالک کو مخصوص نظریات اپنانے اور ان کو حکومت کی تبدیلی پر مجبور کرنے کا یقین نہیں رکھتے۔ ملائشیا کے وزیر اعظم نے عالمی معیشت کی حالت اور اس کے باہم منسلک ہونے کے حوالے سے کہا کہ جب کثیرالجہتی کی بات کی جاتی ہے تو امریکہ دنیا کو غلط سمت کی طرف لے جارہا ہے۔ انہوں نے تجارتی جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اس لئے اس سے گریز کیا جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024