برطانوی حکومت کی ترجیح 31 جنوری تک یورپی یونین کو خیرباد کہنا ہے، مائیکل گوو

برطانوی کابینہ کے رکن مائیکل گوو نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدگی کے ساتھ ساتھ آئندہ برس کے اختتام تک یونین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کو طے کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارت اور دوستانہ تعاون کے مذاکرات پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ نائب وزیر خزانہ رسی سناک کے مطابق حکومت بریگزٹ قانون کو کرسمس سے قبل ہی پارلیمنٹ میں زیربحث لانا چاہتی ہے۔ بورس جانسن12 دسمبر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد رواں ہفتے کے دوران نئی حکومت تشکیل دیں گے۔