سعودی عرب ،گھروں میں نقب لگانے کا ماہر چور گرفتار

سعودی پولیس نے گھروں میں نقب لگانے والے ماہر چور کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار چور مقامی شہری ہے جس کی عمر 30 برس کے قریب ہے۔ ابتدائی تفتیش میں چور نے بتایا کہ واردات سے قبل وہ ریکی کرکے اس امر کی یقین دہانی کر لیتا تھا کہ جس گھر میں واردات کرنے لگا ہے وہاں کوئی ہے تو نہیں۔ ملزم کے قبضے سے متعدد اشیابرآمد کی گئی ہیں جن میں سونے کے زیورات کے خالی ڈبے، لیپ ٹاپ ، موبائل فونزاورگھروں میں رکھی جانے والی قیمتی زیبائشی اشیاشامل ہیں۔پولیس نے ماہر چور کے خلاف متعدد وارداتوں کا مقدمہ درج کرکے چالان محکمہ تحقیقات و استغاثہ کے سپر د کردیا ہے۔