سعودی عرب کے صنعتی اداروں میں غیر ملکیوں پرعائد فیس میں نرمی کے بعد مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق صنعتی اداروں کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے وزیر صنعت انجینئر بندر الخریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 3 ہزار سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو صنعتی اداروں میں روزگا رملا ہے۔ وزیر صنعت نے مزید کہا کہ 2 ماہ قبل ایوان شاہی سے چھوٹی صنعتوں میں بہتری لانے کے لیے وہاں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں پر عائد ماہانہ فیس میں نرمی کے قانون سے کافی بہتری آرہی ہے۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 124 صنعتوں کو لائسنس جاری کیے گئے جس سے مزید 6 ہزار سعودیوں کو مزید روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔واضح رہے سعودی کابینہ نے گزشتہ اکتوبر میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے وہاں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں پر عائد فیس میں پانچ برس تک چھوٹ دیتے ہوئے حکومتی خزانے سے ادا کرنے کے قانون کی منظور ی دی تھی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024