کشمیر یوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ثروت قادری
کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیںاقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے کشمیر کے عوام کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کو بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کرئے،پاکستان سنی تحریک حکومت کے ساتھ ملکر کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کراکر دم لے گی،اقوام متحدہ کو امریکہ کی باندھی بنادیا گیا ہے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مسلم ممالک کے جذبات بالخصوص کشمیریوں کی ترجمانی کرئے ،حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیارکو چھوڑکر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑسے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ فلسطین اور کشمیر کے حل طلب مسائل پوری دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا ذریعہ بنے رہیں گے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور عالمی برادری کی بے حسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کوحق خود ارادیت دلانے کیلئے حکمران بھارت پر دبائو بڑھائیں۔