ساہیوال: جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو مار ڈالا
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک131۔نائن۔ایل میں بدبخت بیٹے نے 70سالہ بوڑھے باپ کبیر احمد کے سر میں آہنی سریے مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ واقعات کے مطابق کبیر احمد کے بیٹے نذر محمد نے جائیداد کی خاطر باپ سے جھگڑا کیا اور باپ نے سرز نش کی اور کہا کہ وہ نا فرمان بیٹے کو کچھ نہ دے گا جس پر ملزم نذر محمد نے مشتعل ہو کر باپ کبیر احمد کو سر میں سریے مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی گئی ہے۔