چین : کوئلے کی کان میں سیلاب سے 4 افراد ہلاک
بیجنگ (اے پی پی) چین کے جنوبی صوبے سیچوان میں ایک کوئلہ کان میں سیلاب پانی بھرنے سے 4 افراد ہلاک اور 14 پھنس گئے۔صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق ریسکیو ٹیم پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ 200 لوگ بھی امدادی ٹیم کا ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مواصلات میں رکاوٹ کی وجہ سے پھنسے ہوئے لوگوں سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔