رواں برس 17ہزار برطانوی سیاحوں کی سعودی عرب آمد
لندن (اے پی پی) برطانوی قونصل جنرل اور او آئی سی کے خصوصی نمائندے سیف اشعر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اتحاد کے فروغ کی پالیسی کامیاب رہی جس کا اثر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد17 ہزار سے زیادہ رہی ہے۔سعودی عر ب کی سیاحت کے لیے مزید برطانوی سیاح آئیں گے۔