مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں 35 ایکڑ رقبے پرکنگ سلمان انٹرنیشنل یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں کنگ سلمان انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کنگ سلمان یونیورسٹی کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ مصری ایوان صدارت کے ترجمان بسام رازی نے بتایا کہ عبدالفتاح سیسی نے زیر تعمیر چار فیکلٹیوں لینگویجز فیکلٹی، ٹورازم فیکلٹی،انجنئرنگ فیکلٹی اور فنون لطیفہ کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ واضح رہے کہ کنگ سلمان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ جولائی 2017ءمیں کیا گیاتھا اور اسے مارچ 2020 ءمیں مکمل کر لیاجائے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024