پی ٹی آئی شعبہ خواتین میں تقرر ی، نام سینٹرل سیکرٹریٹ میںجمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے شعبہ خواتین میں تقرریوں کیلئے خواہشمند خواتین کو اپنے نام فوری سینٹرل سیکرٹریٹ میںجمع کرانے کی ہدائت کردی گئی ہے پی ٹی آئی کی 22 سالہ جدوجہد میں خواتین نے بھرپور کردار ادا کیادھرنوں اور لاک ڈاؤن سے لے کر جلسوں سمیت کسی بھی جگہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چلیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے اتوار کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی اور پارٹی کو اقتدار میں لانے میں خواتین کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، انشائاللہ پاکستان تحریک انصاف ہر سطح پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے گی خواتین کی بہبود تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طویل سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے میں خواتین نے صف اول میں ان کا ساتھ دیا تحریک انصاف اپنے دور اقتدار میں خواتین کی بہبود کا ایجنڈا ترجیحی انداز میں مکمل کرے گی تحریک انصاف میرٹ پر یقین رکھتی ہے اس لئے پورے پاکستان سے شعبہ خواتین کی ذمہ داریوں کے لئے خواہشمند خواتین جلد از جلد اپنے نام مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں تاکہ مرکزی قیادت میرٹ کے مطابق خواتین کو ذمہ داریاں دی جا سکیں زاہد کاظمی نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی طرح آنے والے بلدیاتی انتخابات اور حکومتی عہدوں پر بھی خواتین کو سامنے لایا جائے گا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، تحریک انصاف سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے اور نظامِ سیاست و معاشرت میں انہیں باوقار مقام دلوانے کے ہر ممکن مواقع فراہم کرے گی۔