ہفتے کے دوران 299ملزم گرفتار ، کروڑوں روپے کا مال،منشیات برآمد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفا قی پولیس نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 299ملزمان گرفتار کرکے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ،منشیات وشراب برآمد کرلیں 257مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجاز عدالتوں کوبھجو ائے گئے، اشتہا ریوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران59اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا کہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم عناصر کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایات جاری کی تھیںڈکیتی و سر قہ با لجبر، چوری اورکار چوری میں ملوث41ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے 10 چھینی گئی اور چوری شدہ گاڑیاں اور ایک مو ٹر سائیکل بر آمدکئے گئے اسلحہ و ایمونیشن کے35مقدمات میں35ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے35پستول،ایک گن،ایک کلاشنکوف،169روندبرآمدکئے منشیات و شراب فروشی میں ملوث 90ملزمان سے16کلو559گرام چرس،02کلو838گر ام ہیر وئن ، 612گر ام آ ئس ، 16گر ام کو کین اور372سے زائد بو تلیں شراب بھی برآمد کیا۔