مقبوضہ کشمیرمیں بے روزگاری عروج پر22 اسامیوں کے لیے 70 ہزار امیدوار
سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے حال ہی میں مشتہر کئے گئے محض 22 اسامیوں کے لیے 70 ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ امیدواروں نے فارم جمع کروائے ہیں۔ایک نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق کثیر تعداد میں امیدواروں کی طرف سے فارم جمع کرنے سے یونیورسٹی کے بنک اکائونٹ میں تقریباً 4 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کشمیر یونیورسٹی نے سال رواں کے ماہ اکتوبر کے اواخر میں اسسٹنٹ رجسٹرار اور اسسٹنٹ کنٹرولر آف ایگزامنیشنز کی 7 اسامیوں اور جونیئر اسسٹنٹ کی 15 اسامیوں کے لئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔