سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں گذشتہ تین سال کے دوران میں پہلی مرتبہ نمایاں کمی ہوئی ہے اور 2019ء کی تیسری سہ ماہی میں یہ مزید کم ہوکر 12 فی صد ہوگئی ہے۔سعودی عرب کے محکمہ شماریات اعداد وشمار کے مطابق سعودی شہریوں میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح 12.3 فیصد تھی جبکہ 2018ءمیں بے روزگاری کی شرح 12.9 فی صد تھی۔اس سہ ماہی کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں میں اب پہلے سے زیادہ سعودی شہری برسر روزگار ہیں اور مرد وخواتین دونوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔تاہم نجی شعبے میں سالانہ کی بنیاد پر ملازمتوں میں بدستور کمی ہورہی ہے۔2018 ءکے اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد میں 2.8 فی صد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ غیر ملکی ورکروں کی ملازمتوں کی شرح میں 8.5 فی صد کمی ہوگئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024