پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مکیش کمار چائولہ
کراچی(نیوزرپورٹر)محکمہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف 31 دسمبر کے بعد کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چائولہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو متوجہ کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائی گئی