کراچی پولیس چیف نے افسران کو براہ راست خبر دینے سے روک دیا
کراچی (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی پولیس افسر صحافیوں کو براہ راست خبر نہیں دے گا، صحافی دفتر وغیرہ آتے ہیں تو ان کو چائے وغیرہ پلائیں اور خود باہر چھوڑ کر آئیں تاکہ لاک اپ وغیرہ کی ویڈیو نہ بن سکے، پولیس چیف نے افسران سے کہا ہے کہ پولیس موبائلوں کو ملنے والے فیول کی مد میں اکتوبر اور نومبر میں دو کروڑ کا غبن سامنے آیا ہے انھوں نے کہا کہ اکتوبر میں گاڑیاں کم چلیں ہیں اور فیول مکمل لیا ہے جس کا جواب رول کال میں لیا جائے گا انھوں نے پولیس افسران کو ہدایات کی کہ آئندہ سے فیول ڈسٹرکٹ سے ملے گا۔