ملازمتوں سے محروم آئی بی اے ٹیسٹ ہیڈ ماسٹرز کا تحریک چلانے کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز نے عدم مستقلی پر ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا،آج پیر کے روز کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا جائے گا، دو ماہ گذرنے کے باوجود صوبائی کابینہ کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے مذاکرات نہ ہونے پر آئی بی اے ہیڈ ماسٹرز مایوس ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے کراچی پریس کلب پراپنی مستقلی کے مطالبہ پر احتجاجی مظاہرہ و بھوک ہڑتال کے بعد صوبائی کابینہ کی مذاکراتی کمیٹی کی