میٹرک بورڈ کا ہفتہ طلبہ ختم آخری روز مقابلہ ملی نغمہ
کراچی(نیوزرپورٹر) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے زیراہتمام ہفتہ طلبہ 2019 بین المدارس مقابلہ جات میں آخری روز مقابلہ ملی نغمہ ہوا۔چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اپنے خطاب میں بچوں کو کنسنٹریشن اور ٹائم مینیجمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں چیزیں آپ کی زندگی میں نہایت اہم ہیں اور اکابرین پاکستان کے دئے گئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا رہیں۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے محنت کرنے اور مایوس نہ ہونے کا درس دیا جبکہ دوسرے مہمان خصوصی اے آئی جی کراچی (لیگل)مظہر حسین علوی نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئیطلباء و طالبات کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور کہا کہ ہمارے بچوں میں جذبہ حب الوطنی ہونا بہت ضروری ہے جسے میٹرک بورڈ کے اس پروگرام میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اس موقع پرچیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ریسر سیکشن کی ڈائریکٹر مسز حور مظہر اور ریسرچ سیکشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ مقابلہ ملی نغمہ میں خصوصی طور پر تین طلبہ خد یجہ کریم، ریبہ نور اور محمد بن یاسین کو اکابرین پاکستان پر تقریر کرنے پر خصوصی انعامات دینے کا اعلان کیا۔ مقابلہ ملی نغمہ میں اول پوز یشن لائبہ عارف نے حاصل کی ان کا تعلق سینٹ جوزف کانونٹ اسکول سے ہے دوئم پوزیشن سعدیہ جبار ان کا تعلق بحریہ ماڈل اسکول ای اے بی ملیر سے ہے جبکہ تیسری پوزیشن دو بچوں نے حاصل کیں جن میں یا شفہ فاطمہ جن کا تعلق دی لائسیم اکیڈمی اورسعدیہ ارشد جن کا تعلق گارڈز پبلک اسکول سے ہے۔