سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے تحت م ص ایمن کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے تحت آرٹس کونسل کی ادبی کمیٹی(فکشن) کے اشتراک سے مصنف‘ مزاح نگار‘ م ص ایمن کے اعزاز میں تقریب پذیرائی پیر16 دسمبر شام 6 بجے منظر اکبر ہال میں ہوگی۔ تقریب میں سینیٹر عبد الحسیب خان‘ پروفیسر انوار احمد زئی‘ میاں زاد حسین‘ ڈاکٹر ایس ایم معین صدارت فرمائیں گے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی ‘ پروفیسر سلیم مغل‘ طاہرسلطان‘ پرفیوم والا صدر بزم شعرو ادب اورشیخ طارق جمیل ہونگے۔