تحریک انصاف شعبہ خواتین میں تقرریوں کیلئے نام فوری جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے شعبہ خواتین میں تقرریوں کیلئے خواہشمند خواتین کو اپنے نام فوری سینٹرل سیکرٹریٹ میںجمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی 22 سالہ جدوجہد میں خواتین کا کردارکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے اتوار کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سطح پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ زاہد کاظمی نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی طرح آنے والے بلدیاتی انتخابات اور حکومتی عہدوں پر بھی خواتین کو سامنے لایا جائے گا ۔