تحریک پاکستان کے رہنما ، قائداعظم کے قریبی ساتھی چودھری مالک ورک انتقال کرگئے
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی غلام مرتضیٰ ورک کے والد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما چوہدری محمد مالک ورک مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جن کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں منگوکی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔