ہندو یاتریوں کی کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات‘ بہترین انتظامات کو سراہا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) بھارت سے ہندو یاتریوں کی کٹاس راج مندر چکوال میں مذہبی رسومات کارتک آشنان،کارت پورن ماشی کی تقریب کی ادائیگی سمیت مہاشو پوجا اور اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان بھر سے ہندو مذہب کے پیروکار وں نے شرکت کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جتھہ لیڈر شو پرتاب بجاج نے کہا کہ مندروں کی تزئین و آرائش اور انہیں فعال بنائے جانے پر ہم وزیراعظم پاکستان عمران اور چیئرمین متروکہ بورڈ کے شکرگزار ہیں۔کٹاس راج قدیم مندر اور مقدس تالاب ہندو مذہب میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میں ہر سال پاکستان یاترا کے لئے آتا ہوں ہو اور ہر بار ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں۔ تقریب میں ہندو یاتریوں سمیت دیگر مہمانوں کو خصوصی تحائف پیش کئے گئے۔ ہندو یاتری آج لاہور آئیںگے۔