ماموں کانجن: والی بال پلیئرسے اغوا کے بعدانسانیت سوز سلوک ،ویڈیو بنا لی

Dec 16, 2019

ماموں کانجن (نامہ نگار) من پسند ٹیم میں کھیلنے سے انکار پر چھ افراد نے باٹا والی بال کے کھلاڑی کو اغواکر کے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ساری رات برہنہ کر کے سرد ی میں کھڑے کئے رکھا نازک اعضاء پرڈنڈے مارتے رہے، میں بھی لٹکائے رکھا جسکی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست اور دی گئی ویڈیو پر ملزموں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے تاہم روپوش ہو جانے کے باعث کوئی ایک بھی ملزم پکڑا نہیں جا سکا۔ نواحی گائوں550گ ب موہلیانوالہ کے رہائشی باٹا والی بال کے نامور کھلاڑی محمد فرحان نے بھٹی نے مقامی تھانہ میں جمع کرائی درخواست میں الزام لگایا کہ گزشتہ شب وہ ٹورنامنٹ کھیل کر موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہا تھا کہ لیاقت چوک پر ملزمان ذیشان بھروانہ، اجمل حسن وٹو، فرحان محسن بھروانہ اور اسرار پربانہ نے2 نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور برہنہ کر کے ڈنڈوں سوٹوں اور مکوں لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ‘ متاثرہ کھلاڑی فرحان بھٹی کے مطابق وہ اسے اپنی من پسند ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا کہتے تھے میرے انکار پر انہوں نے میرے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا۔ پولیس نے درخواست اور ویڈیو کلپس وصول کر کے معاملہ کی انکوائری اور ملزموں کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں