فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے انتخابات ،پروفیسر وسیم خان صدرمنتخب
اسلام آباد(نا مہ نگار) فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن(ایف پی ایل اے)کے انتخابات میںپروفیسر وسیم خان صدر، شازیہ شکیل سینئر نائب صدر،پروفیسر شاہد چودھری نائب صدر ،طاہر بھٹی جنرل سیکرٹری ،تنویر زہرا جوائنٹ سیکرٹری،پروفیسراشفاق احمد فنانس سیکرٹری جبکہ محمد آصف سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کے نتائج کے مطابق اسلام آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج ایچ ایٹ کے پروفیسر وسیم احمد خان فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشنایف پی ایل اے کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر مارگلہ کالج ایف سیون فور پروفیسر شازیہ شکیل سینئرنائب صدر، آئی ایم سی بی ایچ نائن کے پروفیسر شاہد چودھری نائب صدر،آئی ایم سی بی ایچ نائن کے لیکچرار محمدطاہر بھٹی جنرل سیکرٹری،ایف سیون ماڈل کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر تنویر زہرہ جوائنٹ سیکرٹری،ایچ ایٹ کامرس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر اشفاق احمد فنانس سیکرٹری جبکہ آئی ایم سی بی ایف ٹین فور کالج کے لیکچرار پروفیسر محمد آصف پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔