نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کشمیری مشاعرہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، 133روزہ طویل ترین لاک ڈائون پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کشمیری مشاعرہ 2019ء کا انعقاد کیا گیا ، مشاعرہ کی صدارت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر واحد اعجاز میر نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے فاروق طاہر، باغ سے مشتاق بخاری شامل تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا، کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر زاہد عباسی، سیکرٹری عقیل انجم، مشاعرہ کے کوآرڈینیٹر عرفان سدوزئی، پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی راجہ بشیر عثمانی اور اقبال اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ نیلم سے آئے ہوئے نوجوان شاعر اسلم رضا خواجہ، آزاد کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ تدریس سے وابستہ شاعر محمد حق نواز مغل، حبیب الرحمن دراوی، مظفر آباد سے رانا اخلاق، محمد اسرار احمد، ظہور منہاس، گلگت بلتستان سے رشید ارشد، عمار اعظم، راولا کوٹ سے آئے ہوئے شاعر لیاقت شولان، باغ سے عاصم سلیم بٹ، سبطین کاظمی، باغ سے سید محمد علی، عاصم سلیم بٹ نے اپنا کلام پیش کیا۔