گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کے انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار گورنرہاؤس میں سیر و تفریح کے لئے آئے لوگوں سے ملے۔وزیراعلیٰ لوگو ں میں گھل مل گئے اور ان سے مسائل دریافت کیے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت پنجاب شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ہا ؤس کو کھولنا عوامی فیصلہ ہے۔وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے ہر اقدام کر رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024