پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئیگٹکے کے 15 ہزار پیکٹ اور 750 کلو ناقص مچھلی پکڑلی۔ڈی جی پنجاب اتھارٹی محمد عثمان کے مطابق گٹکا خفیہ گوداموں کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوا۔محمد عثمان نے کہا کہ گٹکا منہ کے کینسراوردیگر موذی امراض کا سبب بنتا ہے،پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کے تحت گٹکے پر مکمل پابندی عائد ہے۔لاہور کے مچھلی منڈی لوہاری گیٹ سے 750 کلو باسی مچھلی پکڑی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نے بتایا کہ مزید بہتری کے لیے 37 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے،خوراک کا کاروبار کرنے والوں کوقوانین کے مطابق معیاربرقرار رکھنا ہو گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024