امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چند روز میں نیا وزیر داخلہ مقرر کریں گے۔امریکہ کہ موجودہ وزیر داخلہ رایان زینک دو سال تک اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد رواں سال کے آخر تک عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔امریکی صدرنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وائٹ ہائوس میں بجٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر کو عارضی طورپر جون کیلی کی جگہ اہم عہدہ دیا جائے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جون کیلی کو وزیر داخلہ مقرر کرسکتے ہیں۔ تاہم خود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا ان کا نیا وزیر داخلہ کون ہوسکتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024