وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گی، سفاک دہشت گردوں نے معصوم طلباء کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کے معصوم بچوں کا لہو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہے۔ سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف مزاہمت کی اور جرات مند مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو شکست دی، فتح ہمارے عزم، ارادے اور عوام کی ہو گئی۔ہم قربانیوں کی اپنی تابندہ روایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق کو بھلا کر انسداد دہشت گردی کی کاوشوں کی نفی شہداء کے لہو کی توہین ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ایسی بات کرنے والاملک شہداء کے لہو کی توہین کو ارتکاب کر رہا ہوتا ہے۔ شہداء کے لہو کی توہین کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا۔ ا نہوں نے کہا کہ کوئی انصاف پسند انسان بھی اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024