وزرات خزانہ نے برآمد کنندگان کے لیے گیس سبسڈی کی مد میں 25 ارب 15 کروڑ روپے سوئی نادرن کو جاری کر دئیے۔وزرات خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈی کی مد میں جاری کی جانے والی رقم ضمنی گرانٹ سے جاری کی گئی،یہ سبسڈی 5 برآمدی شعبوں ٹیکسٹائل، کارپٹس، چمڑے، اسپورٹس، سرجیکل آلات کی صنعتوں کو گیس اور ایل این جی فراہمی پر جاری کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 6دسمبر کو سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دی تھی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024