کراچی میں سردی بڑھ گئی۔شہر میں دوسرے روز بھی سرد ہواؤں کا راج رہا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔اتوار کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت12 اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔شمال مشرقی علاقوں سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے سردی بڑھ گئی۔دوسری جانب کالام اور اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں منفی سات رہا۔شدید دھند کے باعث خانیوال ملتان موٹر وے ایک بار پھرٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ بستی ملوک ، لودھراں اور بہاول پور بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024