سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھلنے کی خوشی عارضی ثابت ہوئی۔ایک ہفتے بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنزاتوار کی شب سے دوبارہ بند۔ منگل کی صبح8 بجے کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہفتے بھر کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے تھے جس کے بعدگاڑی والوں نے سکون کا سانس لیا۔کراچی میں بسیں سڑکوں پر آنے سے شہریوں کی دشواری میں کمی کی امید کی جاتی ہے مگر سات روز بعد کھلنے والی سی این جی اتوار کی شب 8 بجے پھر بند ہوجائے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی منگل کی صبح 8 بجے دستیاب ہوگی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024