پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے،رضی حیدر رضوی
کراچی( پ ر) مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن کے چیئرمین رضی حیدر رضوی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کا سلسلہ فوراً بند ہونا چاہیئے ،جبکہ امریکہ ،اسرائیل ،افغانستان اور بھارت ہمارے خلاف جارحیت سے باز رہیں ،ٹرسٹ کی ماہانہ میٹنگ کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں رعایت نہ برتے بلکہ سخت قسم کے احتجاج کے ساتھ ساتھ ان ممالک سے تعلقات پر بھی غور کیا جائے ۔