علم انبیاء کی میراث اور اسکا حصول عبادت ہے: رضی جعفر نقوی
کراچی(نیوز رپورٹر) ملک کے نامور دینی اور تعلیمی ادارے تنظیم المکاتب کے تحت دینی اور تعلیمی کانفرنس امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں ہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ علم انبیاء کی میراث اور اس کا حصول عین عبادت ہے طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ وہ دینی تعلیم کے حصول خصوصاً عربی اورفارسی پر عبور حاصل کریں۔تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ سے آئے ہوئے عالم دین مولانا تلمیز الحسنین رضوی تھے۔ جبکہ نامور علماء کرام نے تعلیم و تربیت اور اس کی اہمیت روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مولاناعو ن نقوی‘ مولانا فیاض نقوی‘ آصف رضا رضوی‘ ڈاکٹر علی عباس علامہ کامران‘ مولاناعلی رضا‘ آصف رضا رضوی‘ علامہ جواد عابدی‘ اقبال حیدر ندیم‘ علامہ علی غنی‘ علامہ عبد العلی عرفانی‘ مولانا غلام رضا اور دیگر شریک ہوئے جبکہ شہر میں چلنے والے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور جبکہ تنظیم المکاتب کے ذمہ داران اور اساتذہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تقریب میںڈاکٹر منظر‘مولانا شبیہ الرضاء‘ مقصود عالم ہمایو‘ لخت حسنین زیدی‘ حکیم محمد احمد‘ مولانا نذر الحسنین محمدی‘ مولانا صادق جعفری‘ پروفیسر نجمی حسن اور دیگر شریک ہوئے جبکہ مدرسہ حیدری‘ مدرسہ باب الحوائج‘ مدرسہ باقریہ‘ مدرسہ زین العابدین‘ مدرسہ المنتظر‘ مدرسہ امام جعفر صادق‘ دانش گاہ مصطفی‘ مدرسہ سفینہ اہل بیت‘ مدرسہ سلمان فارسی‘ مدرسہ قائم آل محمدﷺ مدرسہ حجتیہ‘ مدرسہ علی معصومین کے طلبہ و طالبات و اساتذہ اور معلمین کو اسناد و انعامات دیئے گئے۔