پلے گرانڈز سے تجاوزات ختم کرکے نوجوانوں کو کھیل تفریح کے مواقع فراہم کریں گے‘اظہار الدین احمد خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی سید امین الحق ،ا راکین صوبائی اسمبلی علی خورشیدی،صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے ہمراہ اورنگی زون میں از سر نو تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد شاداب اسپورٹس گراؤنڈ کا باقائدہ افتتاح کردیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارکس و پلے گرانڈز سے قبضہ ختم کرواکر نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے اور کرپشن کے خاتمہ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو صحت افزا ماحول کی فراہمی اور یہاں کے رہنے والوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے چیئرمین بلدیہ غربی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلاتفریق سہولیات کی فراہمی کا عمل انتہائی برق رفتاری سے جاری ہے تمام یونین کونسلوں میں اراکین کونسل عوامی آراء کے مطابق وسائل کی تقسیم کے عمل میں مصروف ہیں بلدیہ غربی کا عزم ہے کہ صحت ،تعلیم ،کھیل کود اور دیگر بلدیاتی وسائل کی فراہمی جو کہ عوام کا بنیادی حق ہے اور ان وسائل کو عوام تک منصٖفانہ انداز میں پہچانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔