بتدریج نجی ادارے کی کارکردگی خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی: جان محمد بلوچ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ملیر کونسل کا 25 واں عام اجلاس چیئرمین و کنوینر جان محمد بلوچ کی زیر صدارت مرکزی دفتر کے کونسل ہال میں منعقد ہوا ،اجلاس میں وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت میونسپل کمشنر صفدر علی بگھیو، اراکین کونسل اور افسران بھی شریک تھے، اجلاس کے ایجنڈے کی مد نمبر 1 کے تحت اراکین کونسل نے صفائی ستھرائی کے نظام کی ابتر صورتحال پر نجی ادارے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے ، اراکین کونسل بلدیہ ملیر نے ہینگ زو جن جیانگ گروپ کی ناقص کارکردگی اور غیرذمہ دارانہ رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے ابتدائی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بتدریج نجی ادارے کی کارکردگی خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی۔