کراچی کے 300 قبرستانوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کراچی کے 300 سے زائد قبرستانوں سے تجاوزات ختم کرانے میں ناکام ہوگئی۔ میوہ شاہ سمیت کراچی کے قبرستانوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ سے ان پر تجارتی اور رہائشی تجاوزات قائم ہیں سب سے زیادہ تجاوزات میوہ شاہ میں ہیں کئی قبرستانوں کا نام ونشان مٹادیا گیا ہے۔ نئے قبرستانوں کے لئے مختص180 ایکڑ زمین سے 900 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا گیا اور یہ قبرستان نہیں ہورہے۔ عید گاہ ‘ بولٹن مارکیٹ‘ پرانا گولیمار سمیت کئی علاقوں میں قبرستان غائب ہوگئے اور وہاں عمارتیں بن گئیں۔میوہ شاہ کے قبرستانوں کے اندر گھر دکانیں اور ہوٹل بنے ہوئے ہیں