’’سقوط ڈھاکہ‘ مقام عبرت یا ندامت‘‘ سیمینار میں آج مقررین اظہار خیال کریں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک محصورین مشرقی پاکستان کے زیراہتمام ’’سقوط ڈھاکہ‘ مقام عبرت یا ندامت‘‘ کے عنوان سے سیمینار آج 16 دسمبر صبح 10 بجے دی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز آڈیٹوریم نزد گورنر ہائوس فوارہ چوک میں منعقد ہو گا‘ صدارت جسٹس (ر) حاذق الخیری‘ مہمان خصوصی مقصود یوسفی اور مہمان اعزازی جمال صدیقی ہوں گے جبکہ بریگیڈیئر (ر) صلاح الدین‘ پروفیسر آفتاب دیوان‘ احمد شاہ‘ ظہیر خان‘ امین یوسف‘ امان اللہ پراچہ‘ خواجہ سلیمان خیر الدین‘ فیروز خان‘ انیس الحق اور افتخار احمدرشک اظہار خیال کریں گے۔