اختیارات سے تجاواز کرنیوالے پولیس اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائیگا: آئی جی سندھ
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پرسینٹرل پولیس آفس کراچی میں اعلیٰ سطحٰی ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس ہوا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی اور کارکردگی کے لیئے ضروری ہے کہ کمانڈ اور لیڈر شپ کو انتہائی مؤثر انداز سے عین پیشہ وارانہ مہارت تجربے اور صلاحیت کے مطابق یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشنل اور انویسٹی گیشن سے متعلق جملہ اقدامات اور لائحہ عمل کو نا صرف مذید بہتر کیا جائے بلکہ اس ضمن میں نظریہ کمیونٹی پولیسنگ جیسے اقدامات پر اسکی روح کے مطابق عمل داری کو بھی ممکن بنایا جائے کیونکہ باالآخر عوام دوست ماحول اور عوام کا پولیس پر مضبوط اعتماد ہی سے آپ لوگوں کی کارکردگی اور اقدامات کو مذید تقویت ملیگی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کے جملہ مالیاتی امور کو درست سمت پرلانے اور مذید شفاف بنانے کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ صوبے بھر میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کی مدت کم از کم ایک سال مقرر کی جائے تاہم بدعنوانی یا اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام