شراب کی بندش کے بل کی مخالفت شرمناک ہے:عاکف سعید
`
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم نے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے جبکہ دوسری طرف قومی اسمبلی نے اپنے ایک اقلیتی رکن کے اس بل کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شراب کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے لہٰذا اس کی خرید وفروخت پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔اقلیتی رکن اسمبلی کا تعلق حکومتی جماعت تحریک انصاف سے ہے ۔اس بل کی مخالفت حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے سامنے آئی جوکہ انتہائی قابل افسوس بات ہے ۔ اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بھی ریاست مدینہ کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدوں میں سنجیدہ نہیں ہے ۔امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا اور شرعی قوانین نافذ نہیں ہوتے