پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ 60 ہزار نوجوان اعلیٰ تعلیم سے محروم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو)کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال دو لاکھ طلبہ انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرتے ہیں مگر ہمارے ملک کی پبلک اور نجی شعبہ میں قائم 180 یونیورسٹیوں میں صرف 40 ہزار طلبہ داخلہ حاصل کر پاتے ہیں جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار نوجوان اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جانے کی بنا پر معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہوجانے پر مجبور ہوجاتے ہیں جس کی جانب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کو سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں اگلے سیمسٹر اسپرنگ۔۲۰۱۹ کے لئے جاری داخلہ مہم کے سلسلے میں طلبہ اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے منعقد ہونے والے اوپن ہاوس سیشن میں داخلوں کے لئے آنے والے طلبہ اور ان کے والدین سے بات کرتے ہوئے